Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

احساس پروگرام کی امدادی رقم ، تصدیق نہ ہونے پر احتجاج

شائع 20 اپريل 2020 02:52pm

وزیراعظم احساس پروگرام کے تحت مالی امداد کی تقسیم کیلئے بائیو میڑک کی تصدیق نہ ہونے پر غریب بزرگ عورتوں اور مردوں نے نادرا آفس کے باہر احتجاج کیا اور وزیراعظم سے مالی امداد کی رقم دلوانے کی اپیل کی۔

 کورونا وائرس سے بچنے کیلئے لاک ڈاون جاری ہے، امدادی رقوم کے حصول کیلئے بائیو میٹرک کی تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے غریب خاندان نادرا آفس پہنچ گئے جہاں اسے بند پاکر وہ سراپا احتجاج بن گئے۔

 احتجاج کرنے والوں میں بوڑھے مرد اور خواتین شامل تھیں جو بائیو میڑک کا مسئلہ حل کروا کر بارہ ہزار روپے دلوانے کی فریاد کرتے رہے۔

 مالی امداد نہ ملنے پر مفلس افراد کے چہروں سے پریشانی عیاں تھی۔